سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا، اجلاس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاروت کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے سابق ضلعی ناظم پی پی میں شامل ہوگئے
ذرائع کا مزید یہ کہنا تھا کہ 9 دسمبر کو جی ڈ ی اے کے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔