پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 24 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے سستا ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا ریٹ 284 روپے 14 پیسے رہا ہے۔
سونے کی قیمت میں آج پھر کمی ریکارڈ
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 38 پیسے تھی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 25 پیسے کم ہو کر 285 روپے پر بند ہوا ہے۔