سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور انکے وفد کی چوہدری شجاعت حسین صاحب کے گھر آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
صحافیوں کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوالات پر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ کے معمالات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ کی 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں پہلے سے طے شدہ معملات میں موجود ہیں۔
نواز شریف اور چوہدری شجاعت کی 15 برس بعد ملاقات، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
اس سے زیادہ سیٹوں پر بات چیت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گا۔