الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف دائر درخواست گزاروں کی اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف اکبر ایس بابر سمیت 11 فریقین کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں۔
الیکشن کمیشن نے درخواستوں کو سماعت کے لئے مقرر کردیا، پہلی سماعت 8 دسمبر کو ہوگی۔
پیپلیز پارٹی سے آنے والے کو چیئرمن بنا کر پی ٹی آئی کارکنوں کو دھوکہ دیا گیا: پرویز خٹک
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے حکم پرتحریک انصاف نے 3 دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے، انتخابات میں بیرسٹر گوہر چیئرمین جبکہ عمر ایوب جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کے مطابق یاسمین راشد پنجاب کی صدر اور علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے صدر منتخب ہوئے۔