اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

اسرائیل کو آج نہ روکا تو کل پاکستان کی باری: سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج اسرائیل کو نہ روکا گیا تو کل پاکستان کو بھی نشانہ بنائے گا۔

اسلام آباد میں غزہ یکجہتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سراج الحق نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل کی گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہمارے مارچ سے مجاہدین اور عوام کو حوصلہ ملا ہے۔

8فروری ملک میں سیاسی سموگ کے خاتمے کا دن ہے: سراج الحق

سراج الحق نےکہا کہ اسرائیل جنگ ہار چکا ہے، تمام ممالک کا شکریہ جو غیرمسلم ہیں لیکن اسرائیل کیخلاف ڈٹ گئے ہیں، دنیا بھر کے باضمیرلوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن مسلم حکمران خاموش ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمان حکمرانوں کا فرض ہے غزہ کے لیے دفاعی پروگرام کا انعقاد کریں۔

مزید خبریں