توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
خبروں کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرعباسی، پراسیکیوٹر عمرخان عدالت میں پیش ہوئے۔
تو شہ خانہ کیس:عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ پیش نہ ہو سکے، نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔
عدالت نے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔