اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں عدالت سے رجوع کریں گے: سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے پارٹی مطمئن نہیں جلد عدالت سے رجوع کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں میں کئی حلقے متاثر ہوئے ہیں، میرا اپنا حلقہ بھی متاثر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبہ یونین کو سخت کوڈ آف کنڈکٹ کے بعد دوبارہ بحال کرنا چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتیں الیکشن لڑنے کی تیاری کررہی ہیں اور ہم سب کی باتیں سن رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی رپورٹ دیں بشریٰ بی بی کی آڈیو کس نے ریلیز کی: جسٹس بابر ستار

انہوں نے کہا کہ کچھ شوشے چھوڑے گئے لیکن الیکشن 8 فروی کو ہی ہونے چاہئیں۔ الیکشن میں ایک گھنٹہ تاخیر کی بھی گنجائش نہیں۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم بہترین نمائندے میدان میں اتارنے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کے منتخب کردہ نمائندے ہی معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد انتخابی مہم میں مزید تیزی آئے گی، عوام کی منتخب حکومت ہی معیشت کو بہتری کی طرف لے جا سکتی ہے۔

مزید خبریں