پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پرانے سیاستدان پرانی سیاست کر رہے ہیں، میں ملک کا سب سے نوجوان وزیر خارجہ بنا میرے ہاتھ صاف ہیں۔
شانگلہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاست کی تقسیم عروج پر ہے، سیاسی اختلاف کو ذاتی دشمنی میں بدلا جا رہا ہے۔
نواز شریف ووٹ کو عزت دلوائیں اسکی بےعزتی نہ کریں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک طرف نفرت اور تقسیم کی سیاست جاری ہے، دوسری طرف معاشی بحران بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹک ٹاک، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر 4 کی سیاست نہیں آتی، ہمارا مقابلہ کسی اور سے نہیں غربت اور بے روزگاری سے ہے۔
بلاول کبھی بھی نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتے: طلال چوہدری
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی سیاسی جماعت یا سیاستدان نہیں جس کے ہاتھ صاف ہوں، پرانے سیاستدانوں نے صرف انا کی سیاست کی کوئی بھی عوامی مسائل سے آگاہ نہیں۔