سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ 12 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں قائم 9 رکنی بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین بینچ شامل ہیں جبکہ جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
26 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے جہیز کے تقاضے پر خودکشی کر لی
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011 میں صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا۔
ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اب تک سپریم کورٹ میں 6 سماعتیں ہو چکی ہیں، پہلی سماعت 2 جنوری 2012 کو جبکہ آخری سماعت 12 نومبر 2012 کو ہوئی تھی۔
جنرل باجوہ عدالت میں جائیں بتائیں کہ عمران خان کو کس طرح لایا گیا: جاوید لطیف
صدارتی ریفرنس پر پہلی 5 سماعتیں سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی لارجر بینچ نے کی جبکہ آخری سماعت 9 رکنی لارجر بینچ نے کی تھی۔