پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جسے کہیں گے اسے ہی پارٹی کا ٹکٹ ملے گا۔
بیرسٹر گوہر خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر 180 مقدمات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے لیکن اعتماد ہے کہ عدلیہ ہمیں بھی ریلیف دے گی۔
عمران خان کی 5 سالہ نا اہلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ بلے کا نشان ان کی ہی جماعت کا ہوگا، آئندہ ہفتے تک سب واضح ہو جائے گا۔