اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

گجرات: یونیورسٹی کی طالبہ نے دریائے چناب میں کود کر خودکشی کر لی

گجرات میں 21 سالہ لڑکی نے دریائے چناب میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جب ملاحوں نے دریائے چناب میں لڑکی کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ لڑکی زندہ بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکڑز نے موت کی تصدیق کی۔

26 سالہ لیڈی ڈاکٹر نے جہیز کے تقاضے پر خودکشی کر لی

خبروں کے مطابق لڑکی کا تعلق وزیر آباد سے بتایا جا رہا ہے جو کہ گجرات کی ایک نجی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اہل خانہ نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا جس کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کر دی گئی۔