اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

خواتین کو حراساں کرنے کے الزام میں ایس پی پر مقدمہ درج

پشاورمیں خاتون کو حراساں کرنے کے الزام میں سینئر پولیس آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

خبروں کے مطابق کے پی پولیس کے ایس پی عارف خان کے خلاف خاتون کو حراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

خاتون کی جانب سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس پی عارف خان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ پولیس آفیس اس کے سا تھ زبردستی شادی کرنا چاہتا ہے۔

گجرات: یونیورسٹی کی طالبہ نے دریائے چناب میں کود کر خودکشی کر لی

خاتون کا کہنا تھا کہ ایس پی اسے اور اس کے خاوند کو دھمکیاں دیتا ہے اور گھرآ کرمارپیٹ بھی کی گئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے سابق ڈی پی او چارسدہ کو آپریشن ونگ سے کلوز کرکے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

ملزم کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دیا جا چکا ہے جبکہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ چمکنی میں ایس پی عارف خان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا گیا۔

مزید خبریں