اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کی 5 سالہ نااہلی کیخلاف درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کے سپرد

لاہورہائیکورٹ نے سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سالہ نااہلی کیخلاف درخواست 5 رکنی لارجر بینچ کو سماعت کیلئے بھجوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال کیلئے نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت چیمبرمیں کی۔

درخواست چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر کی گئی جبکہ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا ء علی ظفر اور سمیر کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے، درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

عدالت الیکشن کمیشن کی جانب 5 برس کی نااہلی کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نااہلی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

جسے عمران خان کہیں گے پارٹی کا ٹکٹ اسے ہی ملے گا: چیئرمین تحریک انصاف

درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس نوعیت کی درخواستوں پر سماعت جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں فل بنچ کر رہا ہے ،اس درخواست کو بھی فل بینچ میں سماعت کیلئے بھجوا دیتے ہیں۔

مزید خبریں