لاہور، ایک ٹی وی انٹرویو میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی اور دین کے راستے پر چلنے کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔
طارق جمیل سے پوچھا گیا کہ علمائے کرام تو دو، تین شادیوں کی بات کرتے ہیں، کیا کبھی آپ نے بھی دوسری کی کوشش کی؟ تو اس پر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے پسند کی نہیں بلکہ والدین کی مرضی پر شادی کی لیکن اسکے باوجود کبھی دوسری شادی کے بارے میں نہیں سوچا۔
خواتین کو حراساں کرنے کے الزام میں ایس پی پر مقدمہ درج
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج بھی بہت سی خواتین کی طرف سے شادی کی پیشکش آتی ہے لیکن میں نے کبھی اسکے بارے میں سوچا تک نہیں اس لیے میری اہلیہ نے میرا بہت ساتھ دیا اور اس دوران اس نے اکیلے بہت سے مصائب کا بھی سامنا کیا کیونکہ میں اکثر تبلیغ کیلئے کبھی کہیں تو کبھی کہیں ہوتا تھا۔
مولانا طارق جمیل نے کہا کہ خواتین مردوں کی اور مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں لیکن اپنے آپ پر سخت کنٹرول رکھنا چاہیے۔