اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نواز شریف سے ملاقات ہوئی نہ کوئی ارادہ ہے: مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ نواز شریف جب سے ملک واپس آئے ہیں ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی نہ ہی کوئی ارادہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔ ملکی مسائل پر کوئی سیاستدان بات نہیں کرتا، پلان کوئی بھی نہیں بتا رہا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں نہ ہی سیاست میں واپسی کا کوئی پلان ہے، فی الحال معیشت کے متعلق پڑھنے اور لکھنے پر توجہ دیتا ہوں اور کاروبار کر رہا ہوں۔

ڈنمارک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو غیر قانونی قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ آج حالات بہتر ہو رہے ہیں، ملک میں گندم کی قیمت میں کمی آئی ہے، دنیا بھی یہی چاہتی کہ ہم ڈیفالٹ نہ کریں، دنیا بھر میں گندم کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو مشکل فیصلے لینے پڑیں گے، اسمگلنگ کو سختی سے روکنا پڑے گا۔ ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہو گا، کچھ لوگ اسٹیل مل کی نجکاری کے خلاف ہیں، مل 8 سال سے بند ہے لیکن تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں