اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

دوسروں کو چور کہنے والے نے خود پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا مارا: نواز شریف

نواز شریف کا کہنا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والے نے 190 ملین پاؤنڈ کا پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا مارا، اس کھلنڈرے شخص نے آنے والی نسلیں تباہ کردیں

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کو تباہ و بربادی کے دہانے پر لایا گیا ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری

نواز شریف نے کہا کہ ملک کی خدمت کرنے والوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ ہم حکومت نہیں لینے آئے عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں سب سے بڑا ڈاکا ڈالا گیا۔ ہم ملک میں دودھ کا دودھ، پانی کا پانی کرکے رہیں گے۔

نواز شریف نے کہا کہ چور چور کہنے والے خود سب سے بڑے چور ہیں۔ بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لے کر ڈاکا ڈالا گیا۔

مزید خبریں