لاہور، آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور عون چوہدری نے سابق وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔
جہانگیر ترین کو بڑ ا دھجکا، پارٹی رہنما راہیں جدا کرنے لگ پڑے
آئندہ انتخابات کے حوالے سے دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا، جہانگیر کی جانب سے پنجاب اور لاہور سمیت قومی اسمبلی کی 15 سے زائد اور پنجاب کی 25 سے زائد سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کی ڈیمانڈ کردی گئی۔
شہباز شریف نے دونوں رہنماؤں کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور کورکمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔