پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر پرویز الٰہی کے ڈاکٹر کو جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی۔
خبروں کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے ذاتی معالج کو اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
گزشتہ روز پرویز الٰہی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تفصیلی ملاقات
ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کا بلڈ پریشر کافی لو ہو گیا تھا جس کے بعد انہیں کا علاج معالجہ کیا گیا، ڈاکٹرز نے پر ویز الٰہی کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا۔
ڈاکٹرز نےان کے خون کے نمونے بھی لیے ہیں۔