لاہور، محکمہ ٹرانسپورٹ نے غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جاوید قاضی نے حکومت پنجاب کی ہدایات پر غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا حکم دیدیا، جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے 77 ورکشاپس کو سیل کر دیا گیا۔
گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا ہے، عوام کو دشواری کا سامنا
ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ قانونی طور پر موٹر سائیکل رکشہ کی خرید و فروخت پر کوئی پابندی نہیں، غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ بنانے والے افراد کیخلاف مقدمات کا اندراج اور غیر قانونی موٹر سائیکل رکشہ چلانے والوں سے متعلق پالیسی کا مسودہ منظوری کے مراحل میں ہے۔