اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

دوران سروس وفات پر ملازمین کے اہلخانہ کو دی جانیوالی مراعات میں اضافہ

پنجاب کی نگران حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے خاندان کو دی جانے والی مراعات میں بڑی تبدیلیاں کردی ہیں۔

وزارت خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین کی دوران سروس وفات کی صورت میں اب بیوہ یا اولاد کو سرکاری ملازمت نہیں ملے گی، اہلخانہ کی مالی معاونت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پرویز الٰہی کے ذاتی ڈاکٹر کو جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے 1 سے 4 اسکیل کے ملازم کے خاندان کو 16 لاکھ کے بجائے اب 50 لاکھ، اسکیل 5 سے10 ملازم کے اہلخانہ کو 19 کی بجائے 75 لاکھ روپے، اسکیل 11 سے 15 کی فیملی کو 22 لاکھ کے بجائے ایک کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

دوران سروس وفات پر ملازمین کے اہلخانہ کو دی جانیوالی مراعات میں اضافہ

16 سے 17 کے ملازمین کے بیوی بچوں کو 25 لاکھ کے بجائے 1.5 کروڑ جبکہ اسکیل 18 اور 19 کے سرکاری ملازمین کے خاندان کو 34 لاکھ کے بجائے 2 کروڑ روپے ملیں گے۔

گیس کا غائب رہنا معمول بن گیا ہے، عوام کو دشواری کا سامنا

صوبائی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیل 20 اوراس سے زائد کے ملازم کی دوران سروس وفات پر ملازم کے خاندان کو مالی معاونت کی مد میں 40 لاکھ کے بجائے 2 کروڑ دیے جائیں گئے۔