راولپنڈی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 9 مئی واقعا ت سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کیخلاف 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے شیخ رشید کے کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر سرکاری پراسیکیوٹر نے کہا کہ مزید موقع دیا جائے۔
چلے کے بعد سے کوئی ٹوئٹ نہیں کی، شیخ رشید
عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے ریکارڈ پیش کریں، عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کی عبوری ضمانت میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔
شیخ رشید کامزیدیہ کہنا تھا کہ اللہ بہتر کرے گا ، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑونگا، این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔