اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ن لیگ کیساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی، علیم خان

کراچی، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کیساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔

ایک انٹرویو میں علیم خان نے کہا کہ جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے، جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کیلئے گئے، یہ غیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کیس ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے۔

عمران خان پرکیس کا مقصد انہیں سزائے موت دینا ہے،علیمہ خان

علیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چوہدری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں ، نواز شریف چوہدری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کے بعد (ن) لیگ اور استحکام پاکستان میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں سامنے آئے تھیں جس پر دونوں جماعتوں کی جانب سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے۔

مزید خبریں