لاہور، انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے (ن) لیگی رہنما مریم اورنگ زیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
انسداد دہشتگردی لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنمامیاں جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس پر حج عبہر گل خان نے سماعت کی۔
عدالت نے مریم اورنگزیب کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر تے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
لیگی رہنما مریم اورنگزیب انسداد دہشتگردی اور میاں جاوید لطیف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔