اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کر دی

پشاور، پی ٹی آئی نے نائب صدر شیر افضل مروت کی رہائی کی تصدیق کر دی۔

نجی چینل کے مطابق انصاف لائرز فورم کے سنیئر نائب صدر عدیل بٹ کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کی گرفتاری سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔

پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی ،شیر افضل مروت کا آڈیو میسج لیک ہوگیا

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان پی ٹی آئی نے بیان میں کہا تھاکہ نائب صدر شیر افضل مروت چکدرہ سے باجوڑ جا رہے تھے کہ اوچ کے مقام پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت ساتھیوں کے ہمراہ باجوڑ جارہے تھے کہ راستے میں پولیس کی بھاری نفری نے انکی گاڑی کو روکا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کر دیاہے۔