پشاور، سی ٹی ڈی پولیس نے کوہاٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ کی رکن خاتون کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بھتہ خور خاتون کی شناخت مریم بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے بھتہ خور والد اور اسکے نیٹ ورک کو سہولت فراہم کررہی تھی۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا غیر قانونی رکشہ بنانیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 77 ورکشاپس سیل
ملزمہ مریم افغان نیٹ ورک فون نمبروں سے رابطہ کالز میں ملوث تھی، اس نے دو کاروباری شخصیات کو بھتے کی کالز بھی کی تھیں اور بھیس بدل کر ایک مقام پر بھتے کا خط بھی پھینکا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمہ کے والد اور نیٹ ورک کی گرفتاری کیلئے مہمند اور پشاور میں کارروائی کی جارہی ہے۔