لاہور، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور انسداد دہشتگردی میں جج عبہر گل نے جلاؤ گھیراؤ مقدمے کی سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر کی ایک روزہ حاضری کی درخواست مسترد کر دی اور عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔
مریم اورنگ زیب کیخلاف ریاست مخالف تقاریر کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ
واضح رہے کہ پولیس نے اسد عمر کیخلاف لاہور کے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔