اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

1993اور 99میں ”مجھے کیوں نکالا“بتایا جائے: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ 1993اور 1999میں کیوں نکالا گیا مجھے بھی بتایا جانا چاہیے۔

لاہور میں پارٹی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ عمر کے اس حصے میں ایک بار پھر آپ سب سے ملاقات ہو رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ دوست بھولے نہیں ہر وقت یاد رہے، قوم کے لئے دعا اور دوا جو کر سکتا تھا وہ کرنے کی کوشش کی، پاکستان نے پچھلے 4 سال بہت مشکل دور دیکھا، میرے دور میں معیشت بہتر اور ترقی میں اضافہ ہو رہا تھا۔

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑا ہو گیا: جاوید ہاشمی

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت نااہل کو سونپی گئی، کچھ عوامل اور کرداروں نےدوڑتے پاکستان کوٹھپ کرکے رکھ دیا، کرنسی غیر مستحکم ہوتی ہے تو ہرچیز متاثر ہوتی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ اچھے بھلے لوگوں کے ہاتھوں سے اختیار لے کر اناڑی کو دیا گیا، ہم نے ہر بار اچھا کام کیا مگر ہر دفعہ نکالا گیا، کیا اس لئے نکالا گیا کہ ہم نے کہا کہ کارگل کی لڑائی بند ہونی چاہیے۔