عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کی کمی ہوئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونا 2572 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپے کا ہو گیا۔
رابی پیرزادہ نے اپنی شادی کا اشارہ دے دیا
صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 26 ڈالر کم ہو کر 2004 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔