تیمرگرہ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب سلیکشن نہیں الیکشن جیت کر آؤ۔
تیمرگرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرادری کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بار سلیکٹ کیا جائے، جوتین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کونسا تیر مارے گا، میاں صاحب انہی سے ٹکرائے جنہوں نے دوتہائی اکثریت دلائی۔
نواز شریف کو چاہیے کہ سلیکشن کو ختم کر کے الیکشن پراسس شروع کریں: فواد چوہدری
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے ایک بار پھر حکومت دلوانے والوں سے لڑنا ہے ، کہ اگر چوتھی باری ملی تو میاں صاحب دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کدھر سے دیں، اگر اکثریت ملی تو پھر نقصان آپ کا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ زمان پارک، رائے ونڈوالے سے ہمارا کوئی مقابل نہیں، ہمارا مقابلہ مہنگائی ، غربت، بے رو زگاری سے ہے ، وعدہ ہے بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کریں گے، ہم شہید محترمہ کے خواب کو پورا کریںگے۔
چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی کا مزید یہ کہنا تھا عوام نے ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی حکومت بنائےگی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ الیکشن کا مطالبہ کیا اور سلیکشن کیخلاف کام کیا، میا ں صاحب چیلنج کرتا ہوں سلیکشن سے نہیں الیکشن لڑ کر آئیں۔