اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہو گئی: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والوں کی اپنی سیاست ختم ہو چکی ہے، نواز شریف کو جیلوں میں ڈالنے والے آج خود اپنے اعمال کی سزا بھگت رہے ہیں۔

گجرات کے نواحی علاقہ جلال پورجٹاں میں ورکر کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ پانامہ کا مذاق کیا گیا، ڈکشنری بلیک نہیں تھی نواز شریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی نیتیں بلیک تھیں۔

میاں صاحب سلیکشن نہیں الیکشن جیت کر آؤ، بلاول بھٹو زرداری

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ نواز شریف کو فیئر ول مل رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیے، نواز شریف کو عدالتوں سے رینگ رینگ کرانصاف مل رہا ہے۔ ایک منصوبے میں بھی نواز شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

عمران خان کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ شخص جو اڈیالہ جیل میں قید ہے میں اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی لیکن کیا کریں مجبوری ہے لوگوں کو بتانا پڑتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری اس نے کی۔

نواز شریف کو چاہیے کہ سلیکشن کو ختم کر کے الیکشن پراسس شروع کریں: فواد چوہدری

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو چور کہنے والا آج 190 ملین پاؤنڈ کی چوری میں سزا بھگت رہا ہے، نواز شریف سے لیول پلینگ مانگنے والے یہ بتائیں کہ نواز شریف 7 سال سے کس جرم کی سزا بھگت رہے ہیں۔