اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کیا ہمارے بچے شریف اور زرداری خاندان کے غلام رہیں گے؟ سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کیا ہمارے بچے دو خاندانوں شریف اور زرداری کے غلام رہیں گے

سراج الحق نے بہاولپور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلیے جمع ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک اپنے جہاز اور اپنا اسلحہ مسلمانوں کے تحفظ کے لیے استعمال نہیں کررہے، غزہ میں لوگ ہمارے انتظار میں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں قرآن کا نظام چاہتی ہے، قرآن کا پیغام ہے کہ مظلوم کے ساتھ کھڑے ہو اور ظالم کے خلاف کھڑے ہوجاؤ۔

اسرائیل کو آج نہ روکا تو کل پاکستان کی باری: سراج الحق

انہوں نے کہا کہ اللہ کے سوا کوئی اطاعت کے لائق نہیں، قرآن اٹھا کر وعدہ کرتا ہوں، حکومت ملی تو ملک کو قرآن کے نور سے روشن کرینگے، آپ نے صرف ترازو کو ووٹ دینا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 76سال ان جماعتوں نے ملک پر حکومت کی، انھوں نے ایک دن کیلیے بھی ملک میں اللہ کا دین نافذ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت میں بچوں کی تعلیم و علاج مفت ہوگا، 300 یونٹ تک بجلی مفت دیں گے۔