اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے کمیٹی قائم

مسلم لیگ(ن) اور آئی پی پی کی کس حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوا تھا۔

سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے (ن) لیگ کی طرف سے راناثنااللہ، ایاز صادق اور سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہوں گے جب کہ آئی پی پی کی طرف سے عون چوہدری، اسحاق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ن لیگ کیساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی، علیم خان

خبروں کے مطابق جہانگیر ترین یا ان کے بیٹے علی ترین لودھراں سے ایم این اے کا ایکشن لڑیں گے جب کہ آئی پی پی کے علیم خان اور عون چوہدری لاہور سے ایم این اے، اسحاق خاکوانی وہاڑی سے اور نعمان لنگڑیال ساہیوال سے الیکشن لڑیں گے جب کہ دونوں پارٹیوں میں سے ایک مضبوط امیدوار کو حلقے میں سامنے لایا جائے گا۔

ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آئندہ دو تین روز میں میٹنگ ہوگی اور دونوں پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے ناموں کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔