مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو اجاڑنے والا آج اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہواہے، ملک اناڑی کے حوالے کرنے کا انجام سب نے دیکھ لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما احسن اقبال نے ظفروال میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 54 کو تعلیم و تربیت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں ، نواز شریف نے ہمیشہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ،نواز شریف نے ملک میں بجلی کی کمی کو پورا کیا۔
احسن اقبال نے کہا کہ غریب آدمی سارا دن محنت مزدوری کرکے رات کو بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سو نہیں سکتا تھا ، نواز شریف نے ملک میں سڑکوں کے جال بچھائے ،سابق چیئر مین پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کے باعث ملک کو مہنگائی کی دلدل میں پھینک دیا۔
پی ٹی آئی کوالیکشن سےباہرنہیں نکالنا چاہیے،رانا ثناء اللہ
احسن اقبال نے مزید کہا کہ لوگ تو اپنی موٹر سائیکل کی چابی کسی اناڑی ڈرائیور کے حوالے نہیں کرتے ، نارووال کی طرح ظفروال میں بھی تعلیم و ترقی ہو گی۔