انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، پراسیکیوٹر راجہ نوید اور پی ٹی آئی وکلاء عدالت پیش ہوئے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت نےعلی وزیر کی ضمانت منظور کر لی
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے جان بوجھ کر احتجاج کروایا ، بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی ،پی ٹی آئی رہنماؤں کو غیر ضروری نرمی دی جا رہی ہے ، سابق چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی جائیں ۔
ا ےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 30 ، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض بانی چیئر مین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور کیں ۔