سٹاک مارکیٹ میں پہلے ہفتے ہی پوائنٹس انڈیکس میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
کراچی، سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بازار حصص میں ٹریڈنگ کے دوران 370 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 100 انڈیکس 65 ہزار 915 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ انڈیکس 66 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔