اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

عمران خان کا نکاح غیر شرعی؟کیس قابل سماعت ہے یا نہیں ،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح پر کیس قابل سماعت یا نا قابل سماعت ہونے کے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج قدرت اللہ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی ہونے کے متعلق کیس کی سماعت کی۔

خاور مانیکا نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی سے ملنے گھر آتے: ملازم

درخواست گزاروکیل رضوان عباسی نے کہا کہ دو گواہ پیش ہوئے۔ جج نے کہا کہ آپ قانون دیکھیں، قانون کیا کہتا ہے، قانون کے مطابق ایسے معاملے پرشکایت کنندہ کیساتھ 2 گواہوں کا ہونا ضروری ہے۔

جج نے کہا کہ قانون ہم تبدیل نہیں کر سکتے، فیصلے تب ضروری ہوتے جب قانون واضح نہ ہو۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ گھر میں خاتون ملازمہ بھی تھی جو ٹرائل میں بطور گواہ شامل ہوسکتی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ خاور مانیکا کے بیان میں کچھ بھی نہیں، قانون کے مطابق شکایت کنندہ کے ساتھ 2 گواہان لازم ہیں۔

خاور مانیکا کی عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف درخواست ، گواہان کے بیانات طلب

وکیل درخواست گزار نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی، اس پر جج نے کہا کہ خاور مانیکا کو آدھا شکایت کنندہ اور آدھا گواہ تو نہیں بنا سکتے نا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نکاح خواں بھی موجود ہے، چشم دید گواہ بھی اور سننے والا بھی۔ بعد ازاں عدالت نے کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

مزید خبریں