پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی منڈی میں پیڑول کی قیمت میں 49.5 ڈالر فی بیرل کی کمی کے بعد 16 دسمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 13 اور ڈیزل کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت 281.34 روپے جبکہ ڈیزل 289.79 روپے فی لیٹر کی سطح پر ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی، اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔
سٹاک مارکیٹ میں پہلے ہفتے ہی پوائنٹس انڈیکس میں واضح کمی
شہریوں نے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کو ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر کی پہلی تاریخ کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔