سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت کے وزیرقانون اور رہنما ایم کیو ایم فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے نہیں لی گئی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فروغ نسیم نے کہا کہ جب بھی کوئی کیس ہوتا ہے تو وزارت قانون سے رائے لی جاتی ہے لیکن اس کیس میں کوئی رائے نہیں لی گئی۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ معاملے پر شہزاد اکبر کابینہ اجلاس میں کچھ لائے تھے مگر یاد نہیں کہ کابینہ میں کیا ہوا تھا۔
190 ملین پاؤنڈکرپشن ریفرنس میں شریک ملزمان کے اشتہار جاری
سابق وزیرقانون کہا کہ کابینہ میں 50،50 ایجنڈے آتے تھے اب یاد نہیں کب کیا ہوا، میں نے خالد مقبول سے پوچھا انہوں نے بھی کہا کہمجھے یاد نہیں، کابینہ میں جو بھی ہوتا ہے تحریری ہوتا ہے زبانی کچھ نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ فروغ نسیم بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیر قانون تھے تاہم عمران خان کے خلاف ریفرنس میں ایم کیو ایم کے کسی وزیر کو بطور گواہ شامل نہیں کیا گیا۔