اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,700FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

تحریک انصاف الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی: چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گوہر خان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔

پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے رجوع نہ کرتے تو الیکشن کمیشن بیٹ کا انتخابی نشان تبدیل کر دیتا جو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں تھا۔

تمام فیصلے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے، بیرسٹر گوہر

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بھی 12 تاریخ کو طلب کر رکھا ہے۔ عدلیہ سے بہتر فیصلوں کی امید ہے۔

یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن کے متعلق فیصلے سے روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

گھر بیٹھے لرننگ لائسنس بنوانے کی سہولت متعارف

عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس کا فیصلہ آنے تک حتمی فیصلے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست پر فیصلے تک الیکشن کمیشن کوئی حتمی فیصلہ پاس نہیں کرے گی۔

مزید خبریں