اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

ندیم افضل چن سے بہتر طوائفیں ہیں، شہزاد اکبر

لندن ، عمران خان کے قریبی ساتھی اور سابق مشیرداخلہ مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن سے بہتر تو طوائفیں ہیں پہلے جنرل فیض کے کہنے پر پی ٹی آئی میں آیا اور اب کسی اور کے کہنے پر واپس پیپلزپارٹی میں چلا گیا ہے۔

اپنے اکاؤنٹ (ایکس) پر شہزاد اکبر نے کہا کہ ندیم افضل چن ایک موقع پرست اور مطلبی انسان ہے، پہلے آصف کو دغا دے کر اور جنرل فیض کی ایما پر پی ٹی آئی میں شامل ہوا۔

ندیم افضل چن نے عمران خان کے خلاف عدالت میں بیان دینے سے انکار کر دیا

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں خوب مزے کیے ،سارا دن اپنےسیاسی مخالفین کیخلاف کیس بنوانے کی کوششیں کی،میرے انکار پہ میرا مخالف ہوا اور اب دوبارہ کسی کی ایما پر پیپلزپارٹی میں چلا گیا۔

نیب کے گواہوں کی لسٹ میں بطور گواہ بھی شامل ہے ،ویسے سوچتا ہوں ایسے لوگوں سے طوائفیں شاید بہتر ہوتی ہیں جو اگلے آنے والے گاہک سے پچھلے کی چغلی نہیں کرتیں۔