اسلام آباد، وفاقی دارلحکومت کی پولیس نے انسداد منشیات کے سلسلے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالا گروہ گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت مبشر حسین، مدثر علی، افضال حسین کے نام سے ہوئی اور انکے قبضے سے 11900 گرام منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے منشیات یونیورسٹی کے جنگل میں کھدائی کرکے گیلنوں کے اندر چھپائی ہوئی تھی۔
پاکستانیوں نے2023 میں گوگل پر سب سے زیادہ علیزہ سحر اور حریم شاہ کو سرچ کیا
ملزمان کے انکشاف پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کے گھروں اور جنگل سے منشیات کی بھاری کھیپ بر آمد کی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان قائداعظم یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔