احتساب عدالت نے فواد چوہدری کا کرپشن کیس میں مزید 6 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں تعمیری منصوبوں میں خورد برد کیس کی سماعت کی۔
نیب نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر کو عدالت میں پیش کیا۔ فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل فیصل چوہدری نے دلائل دیے۔
نواز شریف عوام کیلئے نہیں کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے: پرویز خٹک
احتساب عدالت نےفیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کا 6 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔
عدالت نے کہا کہ تفتیش مکمل کرلیں اور وکلا سے ملاقات بھی کرا دیں جب کہ فواد چوہدری کو 5 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں۔