اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

بنوں میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیو ٹیم میریان کے علاقے میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی۔

پولیو ٹیم کیساتھ 2 اہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور تھے کہ ٹیم جیسے ہی ٹیری رام کے قریب پہنچی تو دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کردیا، اہلکاروں کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں دونوں علاج کے دوران چل بسے۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی سے 1 حملہ آور زخمی ہوا، جو قریبی علاقے میں روپوش ہو گیا جسکی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 6 اہلکار شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔