راولپنڈی، جے یوآئی کے امیدوار کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق جے یو آئی امیدوار مولانا ریحان جمیل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جسکے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واردات کے بعد جے یو آئی رہنما کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں پیش آیا، ریحان جمیل قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 سے جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔