9 مئی کے مقدمات میں عمران خان سے جیل میں تفتیش کی گئی ۔
راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی جسکے بعد ٹیم جیل سے روانہ ہو گئی۔
گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا اور پولیس کو ان سے 2 روز تک تفتیش کی اجازت دی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران خان سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔