اسلام آباد، پی ٹی آئی کا سینٹرل سیکرٹریٹ بند کر دیا گیا۔
منگل کو پارٹی ورکرز اور رہنماؤں نے سیکرٹریٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کیا تھا، جسکے بعد اب ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی جانب سے سینٹرل سیکرٹریٹ بند کیے جانے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور فی الحال سیکرٹریٹ کی سیاسی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔
رؤف حسن کا مزید یہ کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران کچھ شدت پسند دیکھے گئے، سیکرٹریٹ کے قریب کوئی خطرناک پیش رفت کا خدشہ ہے۔