اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

دانیال عزیز کا مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑنے کااعلان

لاہور، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے مسلم لیگ (ن) کے مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میں انتخابات میں حصہ لوں گا، میں باقی جماعتوں کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کیخلاف بھی الیکشن لڑوں گا، میں اسپتال میں تھا اس لیے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی نہیں کر سکا اب میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے بات نہیں کروں گا۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

دانیال عزیز نے کہا کہ اگر مہنگائی پر بات کرنے پر یہ سلوک ہوتا ہے تو ٹھیک ہے، میں بات کرتا رہوں گا ، میں این اے 75 سے الیکشن لڑوں گا۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ انجان آدمی، جسکا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اسکو میری جگہ ٹکٹ دیا گیا ہے، میری اہلیہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔