اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,510FansLike
10,045FollowersFollow
622,400FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، عمران خان

اسلام آباد، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن نہ لڑ سکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف 24 ارب کے ثابت شدہ سکینڈلز کو معاف کر دیا گیا، بشریٰ بی بی ایک ٹرسٹی ہیں ، انکو کیوں گرفتار کریں گے؟ شوکت خانم کی اربوں روپے کی زمینیں ہیں، وہ بھی میری ملکیت نہیں، بشریٰ بی بی بھی ٹرسٹی ہے ایک ٹکہ بھی ہمارا نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر سارا قانون ختم کر دیا گیا، جو ہمارے ساتھ ہو رہاہے کسی پارٹی کیساتھ ایسا نہیں ہوا، جنرل باجوہ نے اگست 2022 میں مجھے اور شاہ محمود قریشی سے کہا چپ کرکے بیٹھ جاؤ تو دو تہائی اکثریت ملے گی، اگر خاموش نہ ہوئے تو 30 سیٹوں تک محدود کر دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ لڑسکا تو سپریم کورٹ جاؤں گا، پوری دنیا سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، باقی ادارے مل چکے ہیں نواز شریف اور زرداری کے توشہ خانہ کیسز اس لیے بند ہیں کیونکہ انہوں نے کہا ہم حاضر ہیں۔