پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں آج ڈالر 75 پیسے سستا ہوا ہے جسکے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 36 پیسے ہے۔
گزشتہ روز ڈالر 2 پیسے سستا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 11 پیسے تھا، دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 24 پیسے کم ہو کر 281 روپے 94 پیسے تھا۔