اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,246,944FansLike
10,045FollowersFollow
622,000FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مسلم لیگ ن کا چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا گجرات سے سابق وزیر مملکت چوہدری جعفر اقبال سے رابطہ، پارٹی قیادت نے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہ کرنے پر اعتماد میں لیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ چوہدری جعفر اقبال سے کہا گیا ہے کہ فی الوقت آپ کو ٹکٹ نہ دینے کا مطلب آپ کی قربانیوں اور جدوجہد کو نظرانداز کرنا نہیں ہے۔

پی این این نیوز کے مطابق پارٹی آپ کی 22 سال کی وابستگی اور جدوجہد سے بخوبی آگاہ اور معترف ہے، نواز شریف آپ کو اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

نواز شریف کا پیغام ہے کہ آپ کو ٹکٹ سے محروم کرنا میرا اور ٹکٹ نہ ملنے کے بعد آپ کا امتحان تھا۔

نواز شریف کو یقین تھا کہ چوہدری جعفر اقبال ہمیشہ کی طرح اس امتحان میں پورا اتریں گے۔ چوہدری جعفر اقبال نے نواز شریف اور پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

چوہدری جعفر اقبال کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ہر فیصلے کو من وعن قبول کرتا ہوں۔ نواز شریف وزیراعظم ہوں تو میں خود کو وزیراعظم سمجھوں گا۔ نواز شریف وزیراعظم ہاوس میں ہوں تو مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں، پارٹی اور بیانیہ بدلنا میری سیاسی تربیت کے خلاف ہے۔

پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نواز شریف نے کیا اور اپنے قائد کا ہر فیصلہ قبول ہے، پارٹی کی جانب سے کسی بھی عوامی عہدے کا مطالبہ کروں گا نہ یقین دہانی مانگوں گا۔